ڈالر کی روز بروز گرتی قیمت سے روپے کی قدر میں بہتری

 ڈالر کی روز بروز گرتی قیمت سے روپے کی قدر کی بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپیہ 3 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 275 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 83 پیسے پر بند ہوا تھا۔خیال رہے کہ ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 31 روپے 30 پیسے کی کمی ہوئی ہے، ایک ماہ سے زائد عرصے میں روپے کی قدر میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن