سعودی حکام سے ملاقاتیں، اسرائیلی جارحیت انسانیت پر حملہ: نوازشریف

ریاض‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف نے عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وہ اب تک سعودی حکام کے ساتھ دو ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ ملاقاتوں میں حسین نواز‘ ناصر جنجوعہ سمیت وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے۔ نوازشریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے دبئی پہنچیںگے جہاں ان کی وہاں کے مقامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کو محض فلسطین پر نہیں‘ پوری انسانیت پر حملہ قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں نوازشریف نے کہا کہ معصوم شہریوں کی شہادت انسانی ضمیر کیلئے بہت بڑا سوال ہے۔ دنیا کو جان لینا چاہئے کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر پائیدار امن خطرے میں رہے گا۔ پاکستان ہمیشہ کی طرح فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ حکومت پاکستان کو چاہئے ہر عالمی فورم پر فلسطینی کاز کے حق میں آواز اٹھائے۔ حکومت فلسطینی عوام کو خوراک‘ ادویات‘ ضروریات کی فراہمی کیلئے فوری کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن