بڑے اتحادی امریکا کی حمایت حاصل، بحری سرحدیں محفوظ ہیں: اسرائیلی وزیر دفاع

 اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے بڑے اتحادی امریکا کی حمایت حاصل ہے اور ہماری بحری سرحدیں بھی اب پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے کہا کہ وہ اسرائیل فلسطین جنگ کو اتنا طویل بنا دیں گے کہ اس کے نقصان کا تخمینہ لگانا مشکل ہوگا۔یواو گیلنٹ نے مزید کہا کہ بحیرہ روم میں بھی امریکی بحری بیڑہ موجود ہے، یہ جنگ طویل ہونے والی ہے اور اس کی قیمت بھی بڑی ہوگی، ہم ہر قیمت پر حماس کو ختم کر کے دم لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن