تھانہ شاد مان توڑ پھوڑ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت خارج کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوٹر نے دوران سماعت موقف اختیار کیا کہ یاسمین راشد تھانہ شادمان توڑ پھوڑ کیس میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، مقدمہ میں نئی دفعات کا اندراج ہوا ہے، سابق صوبائی وزیر کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر خارج کر دی۔