ترجمان جامعہ نعیمیہ حافظ محمد سلیم کے بھائی میاں محمد عارف آبائی گاﺅں میں سپرد خاک

لاہور(خصوصی نامہ نگار )جامعہ نعیمیہ کے ترجمان حافظ محمد سلیم کے بڑے بھائی میاں محمد عارف مختصر علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کرگئے ،ان کی نمازجنازہ ضلع قصور ٹھینگ موڑمیں اداکی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ ،نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی شریک ہوئے ، جامعہ نعیمیہ کی طرف سے انتظامی امور کے آفیسر محمد فاروق نے نمائندگی کی۔مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔میاں محمد عارف کے انتقا ل پر جامعہ نعیمیہ نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات میں بلندی کے لئے دعاکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن