لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں جمیل نے کہا کہ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کردی،شہداءکا خون امت پر مدتوں قرض رہے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں کو اب غفلت سے بیدارہوجانا چاہیے ،بہت سولیا امت بھی اب اٹھ کھڑی ہو۔باہمی فروعی اختلاف ختم کرکے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اورمظالم نے ہلاکو اورچنگیز کوبھی پیچھے چھوڑ دیا۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ حقوق انسانی کے عالمی ٹھیکیداروں نے چپ سادھ رکھی ہے ،ظالموں نے غزہ کوقبرستان بنادیا۔خاندانوں کے خاند ان شہید کردیے ،کہیں تدفین کرنے والا کوئی نہیں توکہیں رونے والا کوئی نہیں،میاں محمد جمیل نے کہاکہ افسوس ہے ،مسلمان حکمرانو ں کی باہمی چپقلش نے امت کوکہیں کا نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ بے بسی کے ایسے حالات میں تو اللہ تعالیٰ کا ہی درہے جس پرامت کودستک دینی چاہیے۔