لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ لیول پلئینگ فیلڈ صرف ایک جماعت کےلئے مخصوص ہے۔ہمارے جلسے کی درخواست زیر التواء جبکہ21اکتوبرکے جلسے کی منظوری دےدی ہے۔ہم کیسے تسلیم کریں کہ نگران غیرجانبدار ہیں۔نگرانوں کی توجہ الیکشن کرانے کی بجائے سلیکشن کرانے پر ہے۔پیپلز پارٹی کے ساتھ جانبدارانہ سلوک برداشت نہیں کریں گے۔نگران اپنے عمل سے غیر جانبداری ثابت کریں۔پیپلز پارٹی کے سیاسی جدوجہد میں روڑے اٹکانے والوں کا احتساب کریںں گے۔انتظامیہ کسی فرد واحد کی کی بجائے ریاست کو جوابدہ ہے۔