لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ہزاروں تعلیمی اداروں کی نجکاری اور ملازمین کے جائز آئینی حقوق پنشن اور لیو ان کیش منٹ کے خاتمہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے موجودہ نگران حکومت پنجاب عالمی مالیاتی اداروں کے اشاروں پر اپنے مینڈیٹ سے تجاوز کرتے ہوئے مزکورہ ایجنڈہ کی تکمیل کے مشن پر گامزن ہے۔ لاکھوں سرکاری ملازمین کا معاشی قتل عام کیا جا رہا ہے۔ تمام سرکاری محکوں کے ملازمین اپنا پ±ر امن آئینی حق استعمال کرتے ہوئے سراپا احتجاج ہیں جس پر حکومت نے سرکاری ملازمین بالخصوص مرد خواتین اساتذہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ان پر جھوٹی ایف آئی آرز کا اندراج کرایا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے غیر آئینی صوبائی حکومت کے ارباب اختیار کو کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا ایجنٹ بننے کی بجائے قابل احترام اساتذہ اکرام اور دیگر سرکاری ملازمین کو آئین اور قانون کے مطابق بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ بار کی جانب سے تعلیمی اداروں کی نجکاری معاملے کی مذمت
Oct 17, 2023