لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آگئی ہے۔خالد بٹ چوک انڈرپاس کی تمام973 پائلیں صرف 32 روز میں مکمل کر لی گئیں ہیں۔منصوبے کی 978 پائلوں کا کام ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔منصوبے کے 100 میں سے 61 گرڈرز تیار ، 79 گرڈر پیڈ بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ خالد بٹ چوک انڈرپاس کا مجموعی طور پر 54 فیصد کام مکمل ہو گیا ہے۔منصوبے کے تمام پہلوو¿ں پر بیک وقت کام دن رات جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاو ا نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔
کمشنر کی ہدایات پر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی آگئی
Oct 17, 2023