منہاج القرآن نے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا:طاہر القادری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تحریک منہاج القرآن کے 43ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن نے انتہا پسندی کے خاتمہ کیلئے مصطفوی تعلیمات کو فروغ دیا۔بین المذاہب مکالمہ کے فروغ اور بین المسالک ہم آہنگی کی راہ ہموار کی۔ تحریک منہاج القرآن کے 43 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنا ن،وابستگان،ذمہ داران،رفقائے کار اور اس عظیم مشن کے ساتھ شریک تمام احباب کو دل و جان سے 43ویں یوم تاسیس کی مبارکباد دیتا ہوں۔منہاج القرآن نے علماءکرام کے احترام کی اقدار کو پروان چڑھایا۔ احترام انسانیت،بین المذاہب و بین المسالک رواداری کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔آئندہ نسلوں کے ایمان،اخلاق اور عقائد کی حفاظت کیلئے تحریک منہاج القرآن نے عملی خدمات انجام دی ہیں۔،43 ویں یوم تاسیس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی تنظیمات سیمینارز کا اہتمام کریں گی

ای پیپر دی نیشن