معروف پاکستانی ادیب، سیاستدان اور سماجی کارکن فاطمہ بھٹو نے اسرائیل کی جانب سے پاکستان کی شکست اور بھارت کی جیت پر خوشی منانے پر صیہونی ریاست پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں 14 اکتوبر کو میچ کھیلا گیا جس میں بھارتیوں کی جانب سے کئی غیر اخلاقی مناظر دیکھنے کو ملے۔میچ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تو اسرائیل کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے بھارت کو جیت پر مبارکباد دی گئی اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر طنز بھی کیا گیا۔اپنی ٹوئٹ میں اسرائیلی حکومتی اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ 'ہم بھارتی دوستوں کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کے اظہار سے متاثر ہوئے ہیں'۔ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ’ہم خوش ہیں کہ ورلڈکپ کے دوران بھارت نے پاکستان پر فتح حاصل کی اور پاکستان اپنی فتح حماس دہشتگردوں کے نام کرنے کے قابل نہ ہو سکا‘۔
اب اس پر فاطمہ بھٹو نے ردعمل دیا اور ٹوئٹ میں لکھا 'اگر 7 دن میں 724 بچوں کو قتل کرنے والی نسل کش ریاست کی جانب سے اس کی عوامی سطح پر حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تو ہم کرکٹ میچوں میں ہارنے پر خوش ہیں'۔