نیدرلیڈز کا غزہ متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

اسرائیلی حملوں سے غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال میں غزہ کے لوگوں کی مدد کے لیے نیدرلیڈز نے 1 کروڑ ڈالر سے زائد کی انسانی امداد کا اعلان کر دیا۔

ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں بنیادی ضروریات سے محروم لوگوں کی بگڑتی صورتحال باعث تشویش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی درخواست پر غزہ کے لوگوں کے لیے اضافی انسانی امداد منظور کی۔

نیدرلیڈز کے حکام کے مطابق غزہ میں شہریوں اور امدادی کارکنوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے اور انسانی امداد تک لامحدود رسائی ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن