لاہور(لیڈی رپورٹر) ہائیر ایجو کیشن کمیشن پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل سپو رٹس جاوید علی میمن نے گذ شتہ روز صابق اولمپئین /فوکل پرسن پرائم منسٹرز یوتھ سپورٹس پروگرام خواجہ محمد جنید کے ہمراہ یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں زیر تعمیر ریسلنگ اکیڈمی کا دورہ کیا اور وہا ں جاری تعمیری کام کے معیار کا جا ئزہ لیا۔ویٹر نری یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپو رٹس رانا امجد اقبال اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ ورکس شا ہنواز بخا ری بھی ا س موقع پر مو جود تھے۔ جاوید علی میمن نے بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہو ئے تیزی سے تعمیر کی جانیوالی ریسلنگ اکیڈمی کے تعمیری کام کو سر اہا اور ویٹر نری یونیورسٹی کے بلڈنگ اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ اور یواس ڈائریکٹو ریٹ سپورٹس بورڈ کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔