لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے دوران پنجاب ریجنل سٹینڈنگ کمیٹی آن انٹر فیتھ ہارمنی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اقلیتی امور،انسانی حقوق اور اقتصادی ترقی پر تفصیلی بحث کی گئی۔ اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں ۔ اجلاس میں ذکی اعجاز نے ایف پی سی سی آئی کے ویژن 2030 پر روشنی ڈالی اور کہا ہمارا ہدف برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعے عالمی امن قائم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر اور دیگر کو یادگاری شیلڈز سے نوازا گیا۔