اوگرا کی تجویز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا معاشی قتل ہے:آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن 

لاہور(کامرس رپورٹر)آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن نے مارجن میں اضافے کی اوگرا کی تجویز مسترد کرتے ہوئے وزارت توانائی کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیئرمین آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن طارق وزیر علی نے تجویز کردہ مارجن آٹے میں نمک کے برابر قرار دیدیااور کہا کہ اس وقت اوگرا 7 روپے 80 پیسے مارجن دے رہی ہے جو اب اضافے کیساتھ 9 روپے سے زائد ہوجائیگا ‘اوگرا کی تجویز آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا معاشی قتل ہے۔ اوگرا نے 50 پیسے ڈیجٹلائزیشن پر خرچ کرنے کا کہا۔

ای پیپر دی نیشن