لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر کونسل کا وفد چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق کی سربراہی میں گزشتہ روز اومان کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو گیا۔ وفد پاک اومان بزنس کانفرنس میں شرکت کے علاوہ فرنیچر کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنے کیلئے اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔ روانگی سے قبل انہوں نے کہا اس دورے کا مقصد اومان اور خلیجی ریاستوں میں پاکستانی فرنیچر کی برآمدات کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کرنا ہے۔ یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جس میں فرنیچر کی تیاری اور ڈیزائن سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔
پی ایف سی کا وفد میاں کاشف کی سربراہی میں 2 روزہ دورے پر اومان روانہ
Oct 17, 2024