سٹاک مارکیٹ میں تیزی:سرمائے میں40ارب روپے سے زائد کاا ضافہ 

Oct 17, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز زبردست تیزی کا رجحان رہا اور ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس 86513 پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض سٹاکٹس میں فروخت کے دبائو سے انڈیکس میں کمی واقع ہوئی مگر مارکیٹ مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں40ارب روپے سے زائد کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 51.01 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔گزشتہ روز100انڈیکس میں365.32پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزیدخبریں