لاہور(خبرنگار) لاہور قلعے کا شاندار ٹور ’’ہسٹری بائی نائٹ‘‘ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے تفریحی ٹورکا اہتمام کیا جائے گا۔والڈ سٹیز کے مطابق شہری رات کے اوقات میں شاہی قلعہ کی خوبصورتی سے محظوظ ہو سکیں گے۔ ٹور میں مزید اضافی تفریحی اور ثقافتی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔