پنجاب حکومت کاانسداد پولیو مہم کوموثر بنانے کیلئے مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ 

Oct 17, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) پنجاب حکومت نے انسداد پولیو مہم کو کو موثر بنانے کیلئے مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے گی۔ ڈیجیٹائزڈ مائیکرو پلانز پر عملدرآمد کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔ فیصلہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

مزیدخبریں