لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس کی جانب سے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔اس حوالے سے رواں سال کے دوران اب تک 189مقدمات کا اندرج کر کے 201ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ، فیکٹریوں،فصلوں کی باقیات اورکوڑا جلانے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ پولیس ٹیمیں ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کیلئے متعلقہ محکموں کو بھر پور معاونت فراہم کریں اورفضائی آلودگی کا سبب بننے والی سرگرمیوں کیخلاف قانونی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔
انسداد فضائی آلودگی ‘رواں سال 189مقدمات ‘201ملزم گرفتار
Oct 17, 2024