مختصر عدالتی خبریں 

اہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ایم اے او کالج کے پرنسپل کی میرٹ کے برعکس تعیناتی اور عدالتی احکامات نظر انداز کرنے کے معاملہ پر سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی ٭ لاہور ہائیکورٹ نے پبلک مقامات پر ٹوائلٹس نہ بنانے کیخلاف درخواست پر حکومت سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا٭ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو تین ارب 92 کروڑ سے زائد کے فنڈ جاری کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ٭مسرت جمشید چیمہ نے جیل میں سہولیات کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی٭ لاہور ہائیکورٹ نے شہری کی ایل ڈی اے ایونیو میں پلاٹ نہ دینے کیخلاف درخواست پر ایل ڈی اے کو پندرہ روز مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن