بھوئے آصل (نامہ نگار) اوور ہیڈ بریج جو کہ شہر کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے جلد وزیر اعظم پاکستان کی ذاتی توجہ سے بننے جا رہا ہے ، تحصیل کمپلیکس تک رسائی کیلئے ایک نئی سڑک بنائی جانی ضروری ہے جس پر کام ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خاں،ممبر بار کونسل پنجاب ملک ریاض احمد خاں ایڈووکیٹ نے سابق صدر تحصیل بار کوٹ رادھاکشن سید ظہیر الحسن شمسی ایڈووکیٹ کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں وکلاء اور سول سوسائٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے کیا۔تقریب میں کوارڈی نیٹر ایم این اے ملک خالد عمر ایڈووکیٹ، سردار فیض الٰہی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید ظہیر الحسن شمسی ، سردار طارق ڈوگر اور ناصر اقبال غوری ایڈووکیٹ کی اپنے اپنے گروپ کیساتھ امیدوار صدر بار چوہدری عبدالرحمن ایڈووکیٹ اور تمام پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔
تحصیل کمپلیکس تک رسائی کیلئے نئی سڑک بنانا ضروری ہے:ملک رشید احمد
Oct 17, 2024