قصور: ہمت کارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب 

Oct 17, 2024

قصور(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر خصوصی افراد کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے ضلع قصور میں بھی ہمت کارڈ کا اجراء کر دیا گیا‘ہمت کارڈ تقسیم کرنے کے حوالے سے ڈی سی آفس میں تقریب ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے خصوصی افراد میں ہمت کارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ اقبال قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صائمہ نذیر اور دیگر افسر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد سے کیا وعدہ پورا کر دیاہے اور اب ہمت کارڈ سے ہر 3 ماہ بعد خصوصی افراد کو سماجی و معاشی فلاح و بہبود کیلئے 10500 روپے فراہم کیے جائیں گے۔خصوصی افراد خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔ہمت کارڈ کا اجراء اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ہمت کارڈ کی شفاف اور میرٹ پر تقسیم کا سلسلہ جاری ہے تا ہم ضلع بھر کے تمام سپیشل افراد مرحلہ وار حکومت پنجاب کی اس سہولت سے مستفید ہونگے۔

مزیدخبریں