خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے: رانا تنویر

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے عالمی یوم خوراک پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پائیدار زراعت ، لائیو سٹاک کی اہمیت کی جانب ہماری توجہ دلاتا ہے اس دن کا مقصد مختلف پالیسیوں اور اقدامات کیلئے حکومت اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی حمایت حاصل کرنا ہے اس دن کا مقصد اچھی خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے خوراک او ر غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے شعور پیدا کرنے میں عالمی یوم خوراک کا کردار بہت اہم ہے ملک کی تعمیر وترقی میں زراعت، لائیوسٹاک کا شعبہ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔خوراک کو ضائع ہونے سے بچانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ عوام کیلئے اشیاء خورد و نوش کا آسان حصول و فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن