بھوئے آصل : مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بھوئے آصل (نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔  گذشتہ روز نواحی علاقے کلارک آباد میں ڈاکو شعیب سے 44 ہزارروپے لوٹنے کے بعد قصور روڈ کی طرف فرار ہوئے، پولیس نے پل نہر میر صاحب کے قریب ناکہ بندی کی ۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی ، تھوڑی دیر بعد فائرنگ رکی تو ایک ڈاکو اشرف پولیس کو زخمی حالت میں ملا ، پولیس کے مطابق جو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا ۔

ای پیپر دی نیشن