چونیاں: ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر شہریوں سے نقدی‘ موبائلز چھین لئے

چونیاں(نامہ نگار خصوصی) ببرکھائی مستوال روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر کئی گھنٹے شہریوں کو لوٹتے رہے مبشر سے دو لاکھ روپے ‘ فیصل سے ہزاروں روپے اور موبائل،توقیر عبدالزاق سے موبائل جبکہ مہندی سے واپس آتی خواتین کارکشہ روک کر ان سے نقدی اور موبائل فونز چھین لئے مقامی پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی علاقہ مکین سراپا احتجاج بنے رہے یاد رہے اس روڈ پر آئے روز رات کو ڈکیتی ہونا معمول بن چکا ہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ روڈ کے ایک طرف پولیس چوکی قائم کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن