قصور (نمائندہ نوائے وقت) پرانی رنجش پر مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔ قصور شفیع والا چوک بھرے بازار میں فائرنگ سے ارسلان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری بلھے شاہ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جان کی بازی ہار گیا ارسلان کو پرانی رنجش پر امین نے فائرنگ کر کے قتل کیا جو موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔