شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بیرونی آقائوں کی ایما پر ملک میں افراتفری پیدا کر رہے ہیں ملک میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر چکی ہے،اس سنگین واقعہ کی تمام سطح پر تحقیقات کی جائے اور غفلت میں مرتکب افراد کو معطل کرکے سزادی جائے کراچی میں چینی باشندوں پر حملہ سفاکیت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر کارکنا ن کی بڑی تعدادموجود تھی انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں نے تمام حدیں پار کردی برادر ملک کی پاکستان میں سرمایہ کار ی دشمن عناصر کو برداشت نہیں۔