شرقپورشریف (نامہ نگار) سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری سمیع اللہ بوکا نے پریس کانفرنس کرتے کہا ہے کہ میں اپنے قائد میاں نواز شریف اور حمزہ شہباز کا تہہ دل سے مشکور ہوں جو مجھے عزت دیتے ہیں رانا افضال حسین کی وفات کے بعد ضمنی الیکشن پی پی 139 میں 5 دسمبر کو ہونے جا رہے ہیں واضح کرتا چلوں کہ میں مسلم لیگی ہوں مسلم لیگ ن میں ہی رہوں گااگر پارٹی نے مجھے ٹکٹ دیا تو الیکشن لڑونگا اگر نہ دیا تو مسلم لیگ ن کی ہی حمایت کروں گا سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن رانا تنویرحسین میرے لیے قابل احترام ہیں ہم پارٹی پالیسی کے پابند ہیں لہذا جو ٹکٹ ہولڈر ہوگا اس کی حمایت کریں گے۔