امت مسلمہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی روکے: سرفراز تارڑ

Oct 17, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ پوری امت متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت ظلم و بربریت اور دہشت گردی روکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی مسلمانوں کی مزاحمت و استقامت کو خراج تحسین پیش اور یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے سنی اتحاد کونسل کے میزبانی میں منعقدہ اہلسنت آل پارٹیز قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں پر بدترین مظالم کے باعث اسرائیل کے خلاف جہاد فرض ہو چکا ہے،امریکہ و یورپ کی شہ پر اسرائیل کو مسلمانوں کے قتل عام کا لائسنس مل گیا ہے۔

مزیدخبریں