گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر اقرا مبین کی زیر قیادت کارپوریشن، ٹریفک پولیس کی ٹیموں کے ہمراہ گوندلانوالہ روڈ، ماڈل ٹائون، پیپلز کالونی پر تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن کیا۔ انہوں نے آپریشن کے دوران مین روڈز پر200دکانوں کے سامنے سے پختہ ناجائز تجاوزات اور کنارے لگے کھوکھے، شیڈز، ہتھ ریڑھیاں و دیگر پختہ تجاوزات کو مسمار کروا دیا گیا اور کار سرکار میں مداخلت پر 7افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاانہوں نے کہا کہ تجاوزات کا باعث بننے والوں کو بذریعہ نوٹس تنبیہہ جاری کی گئی تھی کہ وہ خود رضا کارانہ طور پر تمام تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے مقررہ حدود میں اپنی کاروباری سرگرمیاں عمل میں لائیں خلاف ورزی پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھاری مشینری کو بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن کیا گیا