ٹیکس محتسب مسائل حل کر کے آسانیاں پیدا کر رہا ہے: ڈاکٹر آصف 

Oct 17, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ ٹیکس محتسب کا ادارہ جس مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھایہ ادارہ بڑی کامیابی سے درخواست گزاروں کے مسائل حل کر کے ان کیلئے آسانیاں پیدا کر رہا ہے۔ادارے نے قیام سے لیکر آج تک ہزاروں کی تعداد میں کیسوں کو نمٹائیں ہے اور سائلین کو انصاف فراہم کیا ہے۔ہمارے کئے گئے فیصلے کو صرف صدرپاکستان ہی دوبارہ سن سکتا ہے ہم اپنے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں۔ بزنس کمیونٹی ہمیں بلاکسی خوف اپنے مسائل کے متعلق آگاہ کریں ہم شکایت کنندہ کا ہرطرح سے تحفظ بھی کریں گے۔

مزیدخبریں