گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جائیداد کے تنازعہ پر سوتیلے بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔ رکھ کیکرانوالی کے رہائشی مجاہد کے بیٹے نے جائیدادکے تنازعہ پر اپنی سوتیلی ماں اور اسکے بیٹے پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں شکیلہ گولیاں لگنے سے شدید زخمی جبکہ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔مضروبہ خاتون کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ۔