کامونکی:لڑائی جھگڑے کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 3 افرادپر تشدد

کامونکی(نمائندہ خصوصی)لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دو خواتین سمیت تین افراد کو زبردست تشدد کا نشانہ بنادیا۔ نواحی گاؤں جبوکی کی سحر بانو کو گھریلو ناچاقی پر اْسکے خاوند جاوید شوکت نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنادیا۔واہنڈو کی نازیہ رکشہ پر جارہی تھی کہ مقدمہ بازی کی رنجش پر نانگرنے بھٹی کے ماجد،واجد،احمداورایوب نے اْسے اغواء کرکے ڈیرہ پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیاجبکہ حکم امتناعی کے باوجود زمین پر قبضہ کرنے سے منع کرنے پر نواحی گاؤں کوٹ قاضی کے منور کو اصغر ،ارشد، اشرف،رؤف اور تین نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔

ای پیپر دی نیشن