گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین بیت المال رانا علی یاسر نے ہمت کارڈز تقسیم کی تقریب کا انعقاد کیا۔رانا صدیق خاں صدر گوجرانوالہ چیمبر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں اراکین مجلس عاملہ،انجینئرتنویر جمال گادی،رانا محبوب خاں لوکل گورنمنٹ کے علاوہ دیگر اہم شخضیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر رانا صدیق خاں نے ہمت کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ہمت کارڈ حکومت پنجاب کا انتہائی احسن قدم ہے معذور افراد ہمارے لئے قابل عزت ہیں اللہ نے اپنی حکمت سے اگر ان میں کوئی خامی رکھی ہے تو اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے انہیں بے شمار خوبیوں سے بھی نوازہ ہے۔
گوجرانوالہ:چیئرمین بیت المال کی زیر نگرانی ہمت کارڈز تقسیم کی تقریب
Oct 17, 2024