حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس

Oct 17, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے کہاہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے دوران لا پرواہی اور غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں ملازمت سے معطل کر دیا جائیگا  ۔تمام محکموں کے افسران اور دیگر ملازمین ڈینگی سے بچائو کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں کو ایس او پیز کے مطابق جاری رکھیں ۔ قبرستانوں ، پارکوں ،عوا می مقامات ، زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر جگہوں کی چیکنگ کو ہر لحا ظ سے سخت کیا جائے اور اگر کسی پرائیویٹ جگہ ،دوکان یا فیکٹر ی سے ڈینگی لارواء کی موجو دگی پائی جائے تو انکے خلاف بھی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں