لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انفراسٹرکچر جواد قاضی احمد نے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم میں 24گھنٹے کام ہو رہا ہے۔ 31 دسمبر تک کام مکمل ہو جائیگا، سٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھا کر 21ہزار سے 34ہزار تک کر دی گئی ہے۔ اینگل کی بہتری کیلئے جنگلوں کو ہٹا کر انکلوژرز کو آگے لا رہے ہیں، تعمیراتی کام کا بجٹ ساڑھے 7ارب روپے ہے۔ آئی سی سی کے وفد کی آمد اکتوبر کے آخر اور نومبر کے آغاز میں شیڈول ہے۔ آئی سی سی ہمارے ساتھ لنک ہے۔