دوسرا ٹیسٹ: پاکستان 366 رنز پر آؤٹ، انگینڈ سپنرز کے جال میں پھنس گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزکھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں  پر 239 رنز بنالئے‘برتری ختم کرنے کیلئے مزید 127 درکار ہیں۔ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے زاک کرالی 27 اور اولی پوپ 29 ‘ جوئے روٹ 34، بین ڈکٹ 114 رنز اور ہیری بروک صفر پر آؤٹ ہوئے۔ جمی سمتھ 12 اور بریڈن کارس دو رنز کیساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ساجد خان نے 4 اور نعمان علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 366 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 31، ساجد خان 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔عامر جمال اور نعمان علی نے 9 ویں وکٹ کی شراکت میں 49 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم عامر 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، بعدازاں نعمان علی 32 رنز بناکر جیک لیچ کا شکار بنے۔زاہد محمود 2رنز پرناٹ آئوٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کارس نے 3، میتھیو پوٹس نے 2 جبکہ شعیب بشیر ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن