لاہور(نیوز رپورٹر)مشیر صحت جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا میڈیکل کی تعلیم کے فروغ اور ہسپتالوں میں خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر بنانے میں میڈیکل اساتذہ اور دیگر سٹیک ہولڈرز کا بنیادی کردار ہے اور انہیں یہ ذمہ داری اپنی پیشہ وارانہ لگن اور انسانیت کی خدمت کے مقدس پیشے کے وقار میں اضافے کیلئے پوری محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرنے چاہئیں۔ مریضوں کو طبی سہولیات فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمود الفرید ظفر، پروفیسر محمد آصف بشیر، ڈاکٹر فریاد حسین، ایم ایس ’’پنز‘‘ ڈاکٹر عمر اسحاق و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے اْنہیں تمام شعبوں کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔