لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پلان و ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ ڈویژنل اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ پلان اور اضلاع کی ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں۔ ڈویلپمنٹ پلان کے تحت کمیٹی میں ایم سی ایل کی کل 94 سکیمیں اور واسا کی 114سکیمیں منظوری کیلئے پیش کی گئیں۔ کمشنر لاہور کی زیر صدارت ورکنگ کمیٹی نے ہر سکیم کی مکمل تفاصیل کا جائز لیا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی تمام سکیموں پر تمام متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ لی گئی۔کمشنر نے کہا وزیر اعلی پنجاب لاہور ڈویلپمنٹ پلان شہر کے تمام نظرانداز و پسماندہ ایریاز پر فوکس کررہا ہے۔لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکیموں پر کام کی شفافیت و پائیداری کو لگاتار مانیٹر کیا جائیگا۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت کمیٹی نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی تمام سکیموں کی منظوری دی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت سکیموں کی ڈپلیکیشن نہیں ہونی چاہئے۔
کمشنر کی زیر صدارت اجلاس،لاہور ڈویلپمنٹ پلان ،اضلاع کی ترقیاتی سکیمیں پیش
Oct 17, 2024