لاہور(خصوصی نامہ نگار) رسول اکرمؐکی آل و اصحابؓ کی عزت وناموس کے تحفظ کے عزم تازہ کرنے کیلئے اور کفار مشرکین کی نا پاک جسارتوں کو مسترد کرنے کیلئے اور فلسطین غزہ و لبنان مظلوم مسلمانوں اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان کے زیرِ اہتمام 13ویں سالانہ عزت رسولؐ وبتول کانفرنس پرسوں بعد مغرب کاظمیاں شریف کالا شاہ کاکو منعقد ہو گی۔ اندرون ملک اور بیرون ملک سے علماء کرام ومشائخ عظام مفتیان کرام اور دینی مدارس کے سربراہان شرکت کرینگے۔ عالمی مبلغ پیر سید عرفان مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت کا خصوصی خطاب ہوگا۔