لیاقت علی خان کا قتل قومی سانحہ ، آج تک سازش بے نقاب نہ ہوسکی: لیاقت بلوچ 

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر مجلس قائمہ سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے کہا قائد ملت، بانی پاکستان کے جانثار ساتھی اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو 16 اکتوبر 1951 کو لیاقت باغ (راولپنڈی) میں شہید کیا گیا۔ قیامِ پاکستان کے بانیانِ پاکستان کے عظیم رہنما لیاقت علی خان کا راہِ حق میں پہلا سیاسی قتل تھا۔ لیاقت علی خان قائداعظم کے دست راست تھے۔ انہوں نے دِن رات محنت کرکے قیامِ پاکستان کی تحریک میں بلند مقام پایا۔ لیاقت علی خان شہید کا قتل قومی سانحہ تھا۔ بدقسمتی سے آج تک اس قتل کی سازش بے نقاب نہ ہوسکی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سیاسی قیادت کے قتل کی افسوسناک روایت چل پڑی۔ لیاقت علی خان کے قتل کی تلخیاں آج بھی قومی سیاست پر اثرانداز ہیں۔

ای پیپر دی نیشن