خواجہ عمران نذیر نے ایک ہفتہ میں جائیکا کے منصوبوں پر عملی پلان طلب کرلیا 

Oct 17, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر جائیکا کے تعاون سے جاری صحت عامہ کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران جائیکا کے ماں، بچہ کی صحت کا منصوبہ پر عملی پلان ایک ہفتہ میں طلب کرلیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا جائیکا کے ہیلتھ سیکٹر میں جاری منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔جائیکا پنجاب میں مختلف شعبوں میں منصوبوں کے اجراء کیلئے بھرپور مالی معاونت فراہم کررہی ہے۔  ملتان ڈویژن کی 3 تحصیلوں جلال پور پیروالا، کبیر والا اور میلسی میں جائیکا نے ماں بچہ کی صحت پر پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ پنجاب میں جائیکا کے تعاون سے منصوبوں کے اجراء پر جاپان کی حکومت اور انکی عوام کا شکر گزار ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے بچوں کی شرح اموات میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ بچہ کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کیلئے ماں کے دودھ کے ساتھ ساتھ اضافی غذا بہت ضروری ہے۔ حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں اچھی صحت کیلئے متوازن غذا کا بھرپور استعمال کریں۔ 24 ماہ تک ماں کا دودھ بچے کی نشوونما کیلئے بہت ضروری ہے۔ اجلاس میں جائیکا کی انچارج اسوزا، ڈائریکٹر محمد اکرم سمیت آئی آر ایم این سی ایچ کے افسران نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں