اسلام آباد(نیٹ نیوز)پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان کو 1 ارب سے بھی زائد کی آفرز آ رہی ہیں۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آئینی پیکج سے متعلق مسلسل جھوٹ بول رہی ہے۔ مجوزہ آئینی ترامیم کے اصل مسودے کو ابھی تک چھپایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے وفاقی حکومت کا پرانا مسودہ اب بھی برقرار ہے، حکومت آئینی عدالتوں کے علاوہ ملٹری کورٹ کی بھی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کو کم کرنے کیلئے آئینی ترمیم پر کام کیا جا رہا ہے۔ ہم اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ سینیٹر ڈاکٹر زرقا نے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو انہوں نے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ دوست ممالک، اپوزیشن اور دیگر پارٹیوں کے کہنے پر احتجاج مؤخر کیا، ختم نہیں کیا۔