اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے زیر اہتمام پشاور میں آئینی ترامیم پر سیمینار ہوا جس میں سول سوسائٹی کے نمائندگان، وکلاء، خواتین اور اقلیتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ تمام صوبوں میں مساوی عدالتی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے آئینی عدالتیں ناگزیر ہیں۔ آئینی عدالتیں میثاق جمہوریت کا نامکمل حصہ ہیں، پیپلز پارٹی بنیادی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے۔ ایم پی اے احمد کنڈی نے کہا کہ 50 سے زیادہ جمہوری ممالک نے آئینی عدالتیں قائم کی ہیں۔