وزیر آباد (نامہ نگار) مزدور کو اجرت مانگنے پر قتل کرنے والے تین بھائیوں کو سزائے موت و عمر قید کا حکم۔ ملزموں نے علاقہ گکھڑ میں نوجوان کو تشدد و فائرنگ سے قتل کر دیا تھا۔ مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج فہیم شاہد نے سنایا۔ ایک ملزم کو سزائے موت جبکہ باقی دو کو عمر قید کی سزا بشمول جرمانہ سنائی گئی۔ علاقہ تھانہ گکھڑ منڈی میں سینٹری و بجلی کا کام کرنے والے 25 سالہ نوجوان عمر فاروق ولد وارث علی کو اجرت مانگنے پر تین ملزموں بھائیوں کی جانب سے فائرنگ و تشدد سے قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ ملزمان یاسر، جعفر اور حسن خلاف درج کیا گیا۔ مقتول کے والد تھے، مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج فہیم شاہد نے مجرم یاسر کو سزائے موت، جعفر اور حسن کو عمر قید جبکہ دو لاکھ فی کس کے حساب سے مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
وزیر آباد: مزدور کو قتل کرنے والے ایک بھائی کو سزائے موت، 2 کو عمر قید
Oct 17, 2024