لاہور (نامہ نگار) چوہنگ کے علاقہ میں نجی کلینک میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔ جس پر ورثاء اور اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے پنجگراں میں نجی کلینک میں عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے 18 سالہ نوجوان ابوبکر کی طبیعت بہت بگڑ گئی۔ ابوبکر کو بے ہوشی کی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا ہے۔ نوجوان کی ہلاکت پر ورثاء اور اہل علاقہ نے نجی کلینک اور عطائی ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
چوہنگ: عطائی کے غلط انجکشن سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ورثاء کا احتجاج
Oct 17, 2024