کراچی (نیٹ نیوز) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں چینی قونصلیٹ حملہ کیس میں تفتیشی افسر نے مبینہ کالعدم بی ایل اے کے 4 کارندوں کو شناخت کر لیا۔ تفیشی افسر نیک محمد نے گواہی میں کہا کہ 23 نومبر 2018ء کو مبینہ کالعدم بی ایل اے 3 کارندوں نے چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا۔ کمرہ عدالت میں موجود چاروں ملزموں کو شناخت کر سکتا ہوں۔