کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں بھائو بڑھنے سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا 2200روپے تولہ مہنگا ہو گیا، نئی قیمت 2لاکھ77ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح1886روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت2لاکھ37ہزار654روپے پر جا پہنچی۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں5پیسے کے اضافے سے ڈالر 277.85 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں3پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر279.28 روپے پر جا پہنچی۔