امریکہ کو ملکی مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت ختم نہیں کرنی چاہیے،کملاہیرس

نیویارک(این این آئی)امریکی صدارت کی دوڑ میں شامل نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ کہ امریکہ کو ملکی مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت ختم نہیں کرنی چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ امریکہ کو ایک عالمی رہنما کے طور پر اپنی ذمہ داری سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹنا چاہییاور یہ ہماری قومی سلامتی کے بہترین مفاد میں ہے کہ ہم مسائل کے حل کی خاطر دوسرے ممالک کی حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا موقف ہمیشہ امن اور مسائل کا حل رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن